Daily Mashriq

بلدیاتی نظام کی اصلاح کی ضرورت

بلدیاتی نظام کی اصلاح کی ضرورت

نوتھیہ سے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر کی جانب سے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کو معیاری بنانے کے حوالے سے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں بلدیاتی نظام کی بہتری کے لئے ان پر غور و حوض میں حرج نہیں۔ بلدیاتی نظام کو ایسے نا تجربہ کار کونسلروں اور بد عنوان بلدیاتی سرکاری اہلکاروں کے حوالے کردیاگیا ہے جنہوں نے اس کاحلیہ ہی بگاڑ دیا ہے ۔ اگر کونسلروں کی تربیت کا اہتمام کیا جائے اور بدعنوان سرکاری اہلکاروں کو لگام دی جائے تو پست سطح پر عوام کے مسائل میں کمی لانا ممکن ہوگا۔

اداریہ