Daily Mashriq


بچوں کی مشترکہ تحویل کے لیے بریڈ پٹ کی درخواست

بچوں کی مشترکہ تحویل کے لیے بریڈ پٹ کی درخواست

ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے اداکارہ اینجلینا جولی سے علیحدگی کی صورت میں اپنے چھ بچوں کی مشترکہ نگہبانی کے لیے اپیل کی ہے۔

انھوں نے اینجلینا جولی کی جانب سے تمام بچوں کی مکمل نگہبانی حاصل کرنے کی درخواست کے جواب میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ تمام بچے آٹھ سے 15 سال کی عمر کے درمیان ہیں۔

اداکارہ جولی نے 19 ستمبر کو جب علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تو انھوں نے اس کا سبب ناقابل مصالحت اختلافات بتایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بریڈ پٹ سے اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈوکس کے ساتھ ایک طیارے میں ہونے والے واقعات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں اطفال کے بہبود کی ایک ایجنسی اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ آخر ستمبر مہینے کی درمیانی تاریخوں کے دوران ایک پرائیویٹ پرواز کے دوران کیا واقعات رونما ہوئے تھے۔

فی الحال دونوں فنکاروں کے درمیان عارضی سمجھوتہ ہو کيا ہے اس لیے فائٹ کلب کے سٹار اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں جبکہ اسی دوران تحقیقات جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں