چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل سپریم کورٹ جائیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل سپریم کورٹ جائیں گے ۔

(سید سیف اللہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پانامالیکس پر سپریم کورٹ کی سماعت بڑی کامیابی ہے ،حکومت پاناما لیکس پر سماعت کو طول دینا چاہتی ہے ۔
بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے متعلق لیگل کمیٹی نے بریفنگ دی اور مشاورت بھی کی گئی ،جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل سپریم کورٹ جائیں گے ۔
اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ شریف خاندان کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں ،حکومت پاناما لیکس پر سماعت کو طول دینا چاہتی ہے ،پانامالیکس پر سپریم کورٹ کی سماعت بڑی کامیابی ہے ۔

متعلقہ خبریں