ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈان لیکس کی ریٹائرڈ ججز پر مشتمل انکوائری کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کو مسترد کردیا

06 نومبر 2016 (18:28)

سٹاف رپورٹر

(سید سیف اللہ)پاکستان عوامی تحریک نے ڈان لیکس کی ریٹائرڈ ججز پر مشتمل انکوائری کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کو مسترد کردیا، سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ حکومت کلین چٹ کیلئے ریٹائرڈ جج لا رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈان لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مجوزہ انکوائری کمیٹی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر اتنی بڑی واردات نہیں ہوسکتی ، سیرل المیڈا کیس کی انکوائری ریٹائرڈ جج سے کرانا مذاق ہے حکومت کلین چٹ کیلئے ریٹائرڈ جج لا رہی ہے۔

مزیدخبریں