Daily Mashriq

شہری کسی بھی پروپیگنڈا کا یقین نہ کریں,سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر کا مقصد صرف آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، ترجمان رینجرز

شہری کسی بھی پروپیگنڈا کا یقین نہ کریں,سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر کا مقصد صرف آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، ترجمان رینجرز

(سید سیف اللہ) ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر کا مقصد صرف آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے،شہری کسی بھی پروپیگنڈا کا یقین نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر حقائق کے منافی ہیں، رینجرز تلاشی کے دوران مساجد،امام بارگاہ اور دینی مدارس کا احترام رکھتے ہیں۔پاکستان کے عوام کسی بھی مشکوک حرکت اور شر پسندوں کی اطلاع رینجرز کی دی گئی ہیلپ لائن پر دیں،شہری کسی بھی پروپیگنڈا کا یقین نہ کریں۔ رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر رینجرز کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،ایسا مواد شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے شرپسند عناصر کی جانب سے رینجرز کے خلاف ایسی تصاویر سوشل مٰیڈیا پر شائع کی گئیں جس میں ان کو مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا،جبکہ رینجرز کاکہنا تھا کہ یہ تمام تصاویر حقائق کے منافی ہیں۔

متعلقہ خبریں