Daily Mashriq


بھارت پر پاکستان سے تعلقات میں بہتری کیلئے امریکی دباو

بھارت پر پاکستان سے تعلقات میں بہتری کیلئے امریکی دباو

ویب ڈیسک:پاکستان میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت پر افغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈو مور کا مطالبہ کیاہے اور بھارت پر پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کے چوتھے دور میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرنے کا یقین دلایا ہے،چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے،

امریکا نے بھارت پر افغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈو مور کامطالبہ کیا جبکہ بھارت پر پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے لیے بھی دباؤ ڈالاہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمیں طالبان پر اس وقت تک دباؤ جاری رکھناہوگا جب تک وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتے،

خواتین کا احترام اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتے اس وقت تک طالبان پر دباؤ جاری رکھا جائے گا اور تمام گروہوں کے ساتھ ایک ہی طریقے سے نمٹاجائےگا۔

متعلقہ خبریں