Daily Mashriq

گورنر شاہ فرمان کا آئی جی ایف سی کے ہمراہ راجگال سیکٹر ضلع خیبر کادورہ

گورنر شاہ فرمان کا آئی جی ایف سی کے ہمراہ راجگال سیکٹر ضلع خیبر کادورہ

پشاور(مشرق نیوز) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے گذشتہ روز انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجرجنرل راحت نسیم کے ہمراہ راجگال سیکٹر ضلع خیبر کادورہ کیا اور پاک افغان بارڈرپر لگائی گئی باڑ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر الیاس شہید فورٹ کا بھی افتتاح کیا۔ گورنر شاہ فرمان پاک افغان بارڈر پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی اور وطن سے محبت کے جذبہ سے سرشار ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور فوجی جوانوں کے جذبہ اور جرات کو سراہا۔اس موقع پر عسکری حکام کی جانب سے گورنر کوپاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت سیکیورٹی صورتحال اور وادی میں امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنر نے بعدازاں گورنرہاؤس پشاور میں پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر مس ونڈلے گلیمرنے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے ہائی کمشنر کو فاٹا انضمام اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔گورنرشاہ فرمان نے کینیڈین ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کاسنجیدہ نوٹس لیناچاہئیے کیونکہ کشمیری عوام کئی ریاستوں سے بھارتی مظالم کا شکارہیں اور موجودہ بھارتی قیادت نے توتمام حدیں پار کردی ہیں۔ انہوں نے اس موقع کینیڈین ہائی کمشنر کو بتایاکہ خیبرپختونخوا میں 71 اقسام کی قیمتی معدنیات موجود ہیں جوکہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کی حامل ہیں۔

متعلقہ خبریں