Daily Mashriq

خواتین کا روپ دھار کرمنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 5ملزمان گرفتار

خواتین کا روپ دھار کرمنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 5ملزمان گرفتار

پشاور(کرائمزرپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خواتین کے روپ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ ایس پی صدرڈویژن تصوراقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم خان نے سیکرٹری پل ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرکار نمبر MNQ-674کو روک لیا تو اس میں تین افراد موجود تھے جن میں دو نے شٹل کاک برقعے پہن خواتین کا روپ دھار لیا تھا جو منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے تین ملزمان عابداللہ ولد خلیل ، عصمت اللہ ولد عبدالعزیز اور احسان اللہ ولد عبداللہ کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 15 کلو گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب اعجاز خان نے کوہاٹ روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک پک اپ نمبر C-4584کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام سے زائد چرس اور 6کلو گرام افیون برآمد ہوئی ملزمان لعل مت خان ولد شراب خان اور سید ولی ولد میرزادہ ساکنان باڑہ کوگرفتار کرلیاگیا

متعلقہ خبریں