Daily Mashriq


 ایل او سی پر اشتعال انگیزی فوراً بندکیجائے، بھارتی رویہ سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے،دفترخارجہ

ایل او سی پر اشتعال انگیزی فوراً بندکیجائے، بھارتی رویہ سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے،دفترخارجہ

ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی قابض افواج نے 4 ستمبر کو ایل اوسی پرکوٹ کٹیرا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں ایک چرواہا عبدلرؤف شہید ہوا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال بھارتی فورسز کی جانب سے 2000 سیز فائر خلاف ورزیاں کی گئیں، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر رواں سال 32 شہید اور 122 زخمی ہوئے۔ دفترخارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003 کے سیز فائر پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اس اشتعال انگیزی کو فوراً بند کرے، بھارتی رویہ سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ خبریں