Daily Mashriq


پشاور:نئِی حکومت، وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ سب جعلی ہیں،مولانا فضلالرحمان

پشاور:نئِی حکومت، وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ سب جعلی ہیں،مولانا فضلالرحمان

ویب ڈیسک:نئی حکومت نے آتے ہی مہنگائی کا طوفان کھڑا کر،بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ،کیا یہی تبدیلی ہے،مولانا فضل الرحمٰن۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے نتائج کو تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر مسترد کیا، اور سب نے متفقہ طور پر موقف پیش کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، اس وقت کے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور اکثریت کی حکومت جعلی ہے، اب بھی کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتصادی کونسل بنائی اور اس کونسل میں جان بوجھ کر یہودی ایجنٹ میاں عاطف کو رکھا، یہ بات میں 10 سال سے کہتا رہا ہوں اور آج پاکستان میں باقاعدہ یہودی ایجنڈے کا آغاز ہوچکا ہے،حکومت ایسے عزائم سے پسپائی اختیار کرے، عوام کو بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مدارس میں کوئی طبقاتی فرق نہیں، ہر تعلیمی بورڈ کا اپنا نصاب ہے، ہم سرکاری اور عسکری تعلیمی اداروں کی ضرورت کا بھی انکار نہیں کرتے اور نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کا نظریہ رکھتے ہیں، لیکن اگر کوئی بہانہ بنا کر دینی علوم کے مدارس پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں