Daily Mashriq


بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی مزید پروان چڑھےگی، چینی صدر

بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی مزید پروان چڑھےگی، چینی صدر

ویب ڈیسک:چین کے صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے اور بہترین دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود مزید مضبوط ہوگی۔

پاکستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹرعارف علوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ اس نے خطے کے امن اور ترقی کے لیے مثبت کردارادا کیا ہے۔

چین کے صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے اور دونوں ممالک کو مزید ثابت قدمی کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیے

متعلقہ خبریں