Daily Mashriq

صدرکی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعراق کےاصولی موقف کی تعریف

صدرکی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعراق کےاصولی موقف کی تعریف

صدر عارف علوی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ عراق پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق خوش اسلوبی سے حل کرانے کے اس کے نصب العین میں ہر بین الاقوامی فورم پر اس کی حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے یہ بات  عراق کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر علی یاسین الرحمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔

 صدر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عراق کے اصولی موقف کو سراہا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی  یکجہتی،سیاسی اتحاد اور سرحدی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور وہ عراق میں داعش جیسی دہشت گردوں کی تنظیموں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور تخریبی  کارروائیوں کی پرزور مخالفت کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں