Daily Mashriq

مسلح افواج نے وطن کے دفاع کیلئے نہ تو کسی قربانی سے دریغ کیا اورنہ کریں گی،آرمی چیف

مسلح افواج نے وطن کے دفاع کیلئے نہ تو کسی قربانی سے دریغ کیا اورنہ کریں گی،آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مادروطن کے دفاع کے لئے نہ تو کسی قربانی سے دریغ کیاہے اورنہ کریں گی۔

وہ آج(جمعہ) جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداء کے سلسلے میں مرکزی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ ایک پُرامن اورمضبوط پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم اس منزل کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ ملک کی مسلح افواج نے روایتی جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ دونوں میں عظیم قربانیاں دے کرمادروطن کی سلامتی کو یقینی بنادیاہے۔

متعلقہ خبریں