Daily Mashriq


جانبدار نگران حکومت کسی طورقبول نہیں کریں گے،عمران خان

جانبدار نگران حکومت کسی طورقبول نہیں کریں گے،عمران خان

ویب ڈیسک:گزشتہ جنرل الیکشن میں نگران حکومت نے جانبداری سے کام لیا اور دھاندلی کی گئی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  2013 کے اتنخابات میں نوازشریف اور آصف زرداری نےملی بھگت کر کے اپنے امپائر کھڑے کئے اور ریٹرنگ افسران  نے بھی دھاندلی میں بھر پور کردار ادا کیا  اور آر اوز کے تحت الیکشن کا انعقاد کیا گیا،  اس بات کو تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی جبکہ سینیٹ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے پانی کی طرح پیسا بہایا گیا تاہم اس بار ہم پورا زور لگائیں گے کہ غیرجانبدار نگران حکومت کے یام کو ممکن بنا کر شفاف انتخابات عمل میں لائے جائیں، آصف زرداری کو اس بار پیسہ لگانے سے بھی وزیراعلیٰ کا عہدہ نہیں ملے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ بیرون ملک تو کیا ہماری پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، لیکن پاناما میں پکڑے جانے کے بعد انہوں نے سب تسلیم کیا اور جے آئی ٹی نے ان کی ساری جعلسازی بیان کردی، پھر شریف فیملی نے اپنے فلیٹس بھی تسلیم کئے، قطری خط کو نوازشریف اور مریم نے خود ہی مسترد کردیا،  ہمارا سوال صرف اتنا ہے کہ نوازشریف بتائیں پیسا کیسے کمایا اور باہر کیسے بھجوایا۔

متعلقہ خبریں