نوازشریف کی سیاست کا مقصد پاکستان نہیں صرف اپنی ذات ہے،سابق صدر آصف زرداری

نوازشریف کی سیاست کا مقصد پاکستان نہیں صرف اپنی ذات ہے،سابق صدر آصف زرداری

لاہور: نوازشریف کو بار بار بچایا اور انہوں نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، سابق صدر آصف زرداری

نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنما بیریسٹر عامر حسن سے سابق صدر آصف زرداری نے ملاقات کی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نےکہا بڑی کوشش کی کہ نوازشریف ٹھیک ہوجائیں اور جمہوری سیاست کریں، ہم نےجمہوریت کی خاطر نوازشریف سے مفاہمت بھی کی لیکن اس کے باوجو وہ نہ سدھر سکے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بار بار بچایا اوراس نے ہماری پیٹھ پر چھرا گھونپا، وہ جمہوریت اور ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لیےسیاست کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں