Daily Mashriq


انڈونیشیا کے صوبے آچے میں زلزلہ, 52افراد ہلاک،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے صوبے آچے میں زلزلہ, 52افراد ہلاک،متعدد زخمی

ڈِیسک:خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس   کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں گرگئیں، جس کے ملبے تلے دب کر 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

زلزلے کے باعث لوگ گھبرا کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ضلع پیدی جایا کے چیف ایوب عباس نے بتایا کہ صرف اس ایک ضلع میں ہی 25 ہلاکتیں ہوئیں۔

انھوں نے بتایا کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں جبکہ 40 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

عباس کا مزید کہنا تھا کہ عمارتوں کے بھاری ملبے کو ہٹانے اور ایمرجنسی سپلائی فراہم کرنے کے لیے آلات اور مشینری کی ضرورت ہے۔

زلزلے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں ضلع پیدی جایا پہنچ گئیں اور عمارتوں کے ملبے تلے موجود لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں