یاسر شاہ کمر کی انجری کا شکار، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں شرکت مشکوک

07 دسمبر 2016 (12:49)

ڈِیسک:قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کینز میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔

جس کے سبب ان کی وارم اپ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم اس وقت کینز میں موجود ہے جہاں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل وہ وارم اپ میچ میں شرکت کرے گی۔

منگل کو پریکٹس سیشن میں باؤلنگ کرتے ہوئے یاسر شاہ کمر کی انجری کا شکار ہوئے اور مزید باؤلنگ جاری نہ رکھ سکے۔

پی سی بی آفیشل کے مطابق یاسر شاہ کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں