Daily Mashriq


امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ، شیخ رشید

امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ، شیخ رشید

ڈِیسک:سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے،

 کہ فرانس،اٹلی، برطانیہ اور کوریا سمیت ساری دنیا میں لوگ عزت کے لیے استعفے دے رہے ہیں۔

 لیکن سارا مسئلہ 12 ملین درہم کا ہے اور جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اسے ٹیڑھا کرنا پڑتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سارے ججز قابل ہیں۔

  امید ہے کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے نکلیں گے اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سراج الحق کی عزت کرتا ہوں۔

 مگر انہیں قوم اور عوام کے ساتھ چلنا چاہئے، پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔

 کیونکہ وہ خود نورخان کمیشن کےرکن تھے لیکن اس کا آج تک فیصلہ نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں