Daily Mashriq


 چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے طیارہ گر کر تباہ

چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے طیارہ گر کر تباہ

ڈِیسک:ترجمان پی آئی اے نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی کے 661 میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی نامور شخصیت جنید جمشید بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ طیارے میں سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے سے کچھ پہلے اے ٹی آر طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ 3 بج کر50 منٹ پر چترال سے روانہ ہوا جس کا 4 بج کر 40 منٹ پر ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی کے جوان اور ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن کےلئے حادثے کی جگہ روانہ کردیے گئے۔

وزیراعظم نواز شریف نے حادثے کے مقام پر فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ڈی پی او ایبٹ آباد خرم رشید کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار کسی مسافر کے بچنے کی امید نہیں، جبکہ طیارے میں لگی آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کرلیے گئے ہیں۔

ان کا مزید بتانا تھا کہ حادثے کے شکار طیارے میں سے 7لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں