Daily Mashriq

بھارت عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیرکے آزادانہ معائنے کی اجازت دے:ڈاکٹر محمد فیصل

بھارت عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیرکے آزادانہ معائنے کی اجازت دے:ڈاکٹر محمد فیصل

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے بھارت سے کہاہے کہ وہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے آزادانہ معائنے کی اجازت دے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وارنیوزبریفنگ میں انہوں نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیااورکہاکہ وادی میں فوجی محاصرے اورمواصلاتی نظام کی مکمل بندش کی وجہ سے انسانی بحران انتہائی شدت اختیار کرگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے نتیجے میں لاکھوں کشمیری عوام کی جان ومال بری طرح متاثر ہورہے ہیں جو بیرونی دنیا سے کٹ کررہ گئے ہیں۔ترجمان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ کشمیری عوام کی آزادی اور مذہبی حقوق کو دبانے کے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کانوٹس لے۔

متعلقہ خبریں