Daily Mashriq

پاکستان اور چین خطے کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر متفق

پاکستان اور چین خطے کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر متفق

پاکستان اور چین نے خطے کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں انسداد منشیات کے وزیرمملکت شہریار خان آفریدی اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کے نائب سربراہ PANG CHUNXUE کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا ۔شہریار آفریدی نے کہاکہ پاکستان نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اپنی سرحدوں پرسخت انتظامات کیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے منشیات اور منی لانڈرنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا بینک تیار کیا ہے ۔PANG CHUNXUE نے کہاکہ چین اور پاکستان انسداد منشیات کی کارروائیوں میں بہترین تعاون کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں