Daily Mashriq

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کوہرگزنہیں دباسکتا:وزیراعظم آزاد کشمیر

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کوہرگزنہیں دباسکتا:وزیراعظم آزاد کشمیر

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کوہرگزنہیں دباسکتا۔

کشمیری پناہ گزینوں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ بھارت حریت پسندوں کوترقیاتی پیکجز یادیگرمراعات کا لالچ دیکر اُن کے دل جیتنے میں بری طرح ناکام رہاہے۔آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے وفد کوبتایا کہ حکومت کشمیری پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

متعلقہ خبریں