Daily Mashriq

وزیراعلیٰ کی سوات موٹروے کے پہلے مرحلہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے متعلقہ انتظامیہ کو سوات موٹروے کے پہلے مرحلے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت آج سوات موٹروے کے فضائی معائنے کے دوران دیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات موٹروے اور چکدرہ، چترال روڈز کی تعمیر سے ان علاقوں کا احساس محرومی دور ہو گا۔ادھر محمود خان نے خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امتحانی نظام کو تھیوری کے بجائے پریکٹیکل تعلیم میں تبدیل کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ہدایات کی ہیں۔بورڈ نے بخشالی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈووکیشنل سینٹر فار بوائز اور ضلع مردان کے صنعتی علاقے Sawal Dher میں سب کیمپس کے قیام کے پہلے مرحلے کی منظوری دی۔بورڈ نے مالی سال 2019-20ء کے نظرثانی شدہ بجٹ کی بھی 

متعلقہ خبریں