Daily Mashriq

کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو کامیابی کے راستے پرگامزن کرنے کا ضامن ہے:ڈاکٹر فردوس

کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو کامیابی کے راستے پرگامزن کرنے کا ضامن ہے:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات ونشریات کے بارے میں خصوصی معاون فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے ۔آج (ہفتہ) اپنے متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار شروع کرنے کے مواقع ملیںگے ۔انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔معاون خصوصی نے یقین دلایا کہ اس پروگرام کے تحت تمام قرضے میرٹ پر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ پروگرام نوجوانوں کو کامیابی کے راستے پرگامزن کرنے کا ضامن ہے ۔

متعلقہ خبریں