Daily Mashriq

ہوم سیریز: قومی اسکواڈ کا آج اعلان ہوگا

ہوم سیریز: قومی اسکواڈ کا آج اعلان ہوگا

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور کپتان اظہر علی جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک ہی پرواز کے ذریعے لاہور واپس پہنچے تھے، گذشتہ روزانھوں نے مزید مشاورت کرلی، منتخب پلیئرزکا اعلان مصباح قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں حصہ لینے والے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے فواد عالم، سمیع اسلم جبکہ عثمان شنواری اور راحت علی میں سے کسی ایک کو موقع دیا جائے گا، ان کیلیے امام الحق، حارث سہیل اور نسیم شاہ کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔

گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کپتان اظہر علی سے متوقع تبدیلیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہم فیصلوں تک پہنچ چکے ہیں لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا، اعلان مصباح الحق ہی کریں گے۔

متعلقہ خبریں