Daily Mashriq

امریکی صدر کا عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

امریکی صدر کا عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کر دیا۔

امریکا اور چین کے درمیان معاشی جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی اشیاء پر بھاری بھرکم ٹیکسز عائد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی بینک نےکم شرح سود پر چین کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کا پلان اپنایا ہے۔

 عالمی بینک کے اس پلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر نے عالمی بینک سے کہا ہے کہ چین کو قرضہ کیوں دیا جا رہا ہے، چین کے پاس بڑی تعداد میں رقم موجود ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر چین کے پاس رقم نہ بھی ہو تو وہ اسے پیدا کر سکتا ہے، عالمی بینک چین کو قرضوں کی فراہمی روکے۔

متعلقہ خبریں