Daily Mashriq

ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام خواتین کیلئے میوزیکل نائٹ

ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام خواتین کیلئے میوزیکل نائٹ

پشاور(مشرق نیوز)پاکستان ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام خواتین کیلئے موسیقی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پشتو کے بینڈ خماریان نے پرفارم کرکے لہو گرما دیا ، خواتین کی جانب سے بھی موسیقی نائٹ کے انعقاد کو سراہا گیا، گزشتہ روز ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے پشاور سروسز کلب میں خواتین کیلئے میوزیکل نائٹ منعقد کی جس میں 2ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی، اس موقع پر صوبے کے روایتی کھانوں کے سٹالز بھی سجائے گئے تھے تاکہ میوزیکل نائٹ سے محظوظ ہونیوالی خواتین روایتی کھانوںکا بھی مزہ لے سکیں۔ خماریان بینڈ نے روایتی رباب اور انسٹرومینٹل موسیقی کے ذریعے مختلف گانے گائے ، ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر خواتین کا کہنا تھا کہ صرف خواتین کیلئے ایسے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

متعلقہ خبریں