Daily Mashriq


مردان: ننھی اسما کا قاتل ساتھی سمیت گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

مردان: ننھی اسما کا قاتل ساتھی سمیت گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

ویب ڈیسک:ننھی اسماء کو قتل کرنے والا سفاک قاتل ساتھی سمیت گرفتار ،ملزم اپنےجرم کا اعتراف کر لیا۔

 آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسودنے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسما قتل کیس میں 15سالہ محمد نبی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نےمیڈیا کو بتایا کے ملزم محمد نبی اور اس کا دوسرا ساتھی عبدالقادر اسماء کے پڑوسی ہیں جبکہ عبدالقادر ننھی اسماء کا رشتہ دار بھی بتایاجاتا ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ  بچی پر جنسی تشدد کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بچی کی طرف سے مزاحمت اور مدد کیلئے چیخ وپکار پر ملزمان نے بچی کو گلا دبا کرقتل کردیا،پولیس کو بچی کی گردن پر لگے خون  اور ڈی این اے کی مدد سے ملزم تک پہنچے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے بچی اسما گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیت سے ملی تھی اور ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کے جسم کے حساس اعضا پر تشدد کیا گیا، بچی کے جسم سے حاصل کیے گئے نمونے پنجاب کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں