ہری پور:مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ہری پور:مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ویب ڈسیک:مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

سینترل جیل ہری پور میں مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کیس کا فیصلہ آج  سنایا جائے گا۔ فیصلے کے دن سینٹرل جیل ہری پور کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے ہیں۔

مشال خان قتل کیس کی سماعت9 ماہ چھ دن تک جاری رہی، اس دوران 61 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جن میں سے 58 ملزمان گرفتا رکیا گیا جبکہ 3ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال 13اپریل کومردان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالب علم مشال خان کو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں