Daily Mashriq

نقیب اللہ قتل سے متعلق پختون قومی جرگے کا دھرنا2 دھڑوں میں تقسم

نقیب اللہ قتل سے متعلق پختون قومی جرگے کا دھرنا2 دھڑوں میں تقسم

ویب ڈیسک:پختوں قومی جرگے کے عمائدین کی وزیراعظم سے ملاقات اور مطابات کی یقین دہانی کے بعد  پختون قومی جرگہ دودھڑوں میں تقسیم۔

وزیراعظم کی مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنا راتوں رات ختم کرکے نیشنل پریس کلب کے سامنے سے کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا،جبکہ  دوسرے دھڑے کے لوگ اب بھی موجود ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یقین دہانی پر بھروسہ نہیں جب تک مطالبات حقیقت میں مانے نہیں جاتے دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دوسرے دھڑے کی جانب سے جاری دھرنے میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور احتجاجی دھرنے کے تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

دھرنے کے انتظامات سنبھالنے کے لیے کمیٹی بنائی گئی،جس میں  فاٹا کے تمام ایجنسیوں، کے پی کے اور بلوچستان سے ممبران شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں