Daily Mashriq


قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا،کورکمانڈرز

قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا،کورکمانڈرز

ویب ڈیسک:اعلیٰ عسکری قیادت نے پاکستان اور خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا موثر جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے سے متعلق امریکی پالیسیوں کے تناظر میں سیکیورٹی ماحول کا جائزہ لیا گیا جب کہ سرحدوں کی حفاظت سمیت داخلی و بیرونی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے جاری طویل عرصے کی کوششیں خطے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے اہم ہیں اور قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت سرفہرست رہے گا۔

متعلقہ خبریں