اسماء قتل کیس میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے،عمران خان

اسماء قتل کیس میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:اسماء قتل کیس میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے جس نے ایک خون کے قطرے سے کیس حل کیا۔

عمران خان نےٹوئیٹر پیغام میں کے پی پولیس کی کارکردگی کو کہاکہ اسماء قتل کیس میں کوئی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں تھی تاہم خون کے ایک قطرے کی مدد سے ملزم کو حراست میں لیا گیا، اس حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس کا کام قابل تحسین ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نےمزید کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ملزم کی گرفتاری پر سیاست نہیں چمکائی، دنیا کے جمہوری ممالک کی طرح پولیس چیف نے پروفیشنل پریس بریفنگ دی اور یہی فرق ہے خیبرپختونخوا کی پیشہ اور پولیس اور پنجاب و سندھ کی کرمنل پولیس کے درمیان۔ 

متعلقہ خبریں