پارٹی فنڈنگ کیس،الیکشن کمیش کی پی ٹی آئی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

پارٹی فنڈنگ کیس،الیکشن کمیش کی پی ٹی آئی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے کی سماعت کے دوران  اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے  تاہم تحریک انصاف کے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

تحریک انصاف کے فنانس سیکرٹری سردار اظہر پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کو بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

اکبر ایس بابر کے وکیل نے بتایا کہ تحریک انصاف ملک سے باہر پیسے اکٹھے کرتی ہے، ملک سے باہر سے فنڈنگ لینا قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ وکیل نے امریکہ اور ڈنمارک سے رقم لینے کے شواہد بھی پیش کیے ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن کے پی کے ارشاد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس کا فیصلہ چند ماہ میں ہو جاتا ہے، الیکشن کمیشن پر دھبہ لگ سکتا ہے، انور منصور کب آئیں گے۔

سردار اظہر نے کہا کہ کیس آئندہ ہفتے تک ملتوی کیا جائے جس پر ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ انور منصور سے پوچھ کر بتائیں کب پیش ہو سکتے ہیں۔

وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی تمام درخواستیں خارج کی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

 الیکشن کمیشن نے تمام تحریک انصاف کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں