تائوان میں شدیدزلزلے کے باعث 2افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

تائوان میں شدیدزلزلے کے باعث 2افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

 ویب ڈیسک:تائیوان میں 6اعشاریہ 4شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ ڈیڑھ سو کے قریب لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے شہر ووالین میں زلزلے کے باعث 2افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوگئے جبکہ 145 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر لاپتہ افراد منہدم عمارتوں اور مکانوں کے ملبے کے نیچے دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زلزلے سے 4 عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں جبکہ  متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں