Daily Mashriq

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

لاہور: پاکستان کے  معروف صوفی گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا امریکہ میں جاری دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں لاریب عطا پہلی پاکستانی ہیں جنہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

لاریب عطا کوامریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ایوارڈ شو میں نامزد ہونے والوں میں لاریب عطا کے مدمقابل ویژول ایفیکٹس کے نامور آرٹسٹ شامل بھی ہیں۔اس سلسلہ میں لاریب عطا نےکہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان مجھے بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اس سے بھی زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں پہلی پاکستانی ہوں جو اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد جو میرے آئیڈیل بھی ہیں اس نامزدگی پر بے حد خوش ہیں۔

متعلقہ خبریں