Daily Mashriq

میڈیا کی آزادی سے ہی معاشرہ ترقی کی منزل حاصل کرسکتا ہے- صدرمملکت

میڈیا کی آزادی سے ہی معاشرہ ترقی کی منزل حاصل کرسکتا ہے- صدرمملکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی سے ہی معاشرہ مستحکم ترقی کی منزل حاصل کرسکتا ہے ۔ اسلام آبادمیں صحافتی تنظیموں اے پی این ای ایف اور پی جے ایف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا ، بھارتی میڈیا کی نسبت بہتر اور آزادی سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام رہا ہے ۔ صدرمملکت نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کا آزادی کے ساتھ ذمہ دار نہ کرداربھی انتہائی اہم ہےاور وہ غلطی کی صورت میں اپنی اصلاح خود کرتاہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ذاتی پسند نا پسند فطری عمل ہے تاہم یہ صحافت میں نہیں جھلکنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی موثر اور شفاف حکومتی نظام برا نہیں ہوتا۔ صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان نے بے مثال قربانیوں اور اتحاد سے بڑی حد تک دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے اورملک بہتری کی طرف گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی میں شہید ہونے والےشہریوں کے لیے بھی انشورنس کا نظام ہونا چاہیے۔پی جے ایف کےصدر ذوالفقار راحت نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو صحافیوں کی تربیت اور فلاح و بہبود کے اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کیا۔وفد نےصدر مملکت کو شیلڈ بھی پیش کی ۔

متعلقہ خبریں