Daily Mashriq

چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس

چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس

اسلام آباد میں چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور زیرالتوامقدمات جلدنمٹانے سے متعلق غورکیاگیا۔ مقدمات کی نوعیت کے اعتبارسےخصوصی بینچ کی تشکیل اور اپیلیں دائرہونے کی ترتیب کےمطابق سماعت مقررکرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ 

فل کورٹ کوبتایاگیاکہ گزشتہ سال ستمبرسےدسمبرتک 6407مقدمات دائرہوئے۔اور زیرالتوامقدمات کی تعداد40ہزار535ہوگئی ہے۔

فل کورٹ نے مقدمات دائرہونے اورنمٹانے کی رفتارپراطمینان کااظہار کیا۔ اجلاس میں مختلف عدالتی اورانتظامی اموربھی زیربحث آئے۔

فیصلہ کیا گیا کہ مقدمات التواکرنے کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔غیرضروری التواختم کرنے کیلئے رجسٹریزسےوکلاءدلائل دے سکیں گے۔

رجسٹریزکو اسلام آبادسپریم کورٹ پرنسپل برانچ سےوڈیولنک اوراسلام آبادبرانچ اوررجسٹریزمیں کم وقت میں ای کورٹ سسٹم سےمنسلک کرنے کا بھی فیصلہ۔ چیف جسٹس نے عوام کوانصاف کی فراہمی اورمشکلات کے ازالے کیلئےججزکےعزم کوسراہا۔ججزنے آصف سعیدخان کھوسہ کوچیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ چیف جسٹس نےانصاف کی فراہمی کیلئے ججزسےتعاون کی توقع کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں