Daily Mashriq

ماسکو میں ہونے والی دو روزہ افغان کانفرنس کا اعلامیہ جاری

ماسکو میں ہونے والی دو روزہ افغان کانفرنس کا اعلامیہ جاری

اسکو میں ہونے والی دو روزہ افغان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق افغان تنازعے کے حل کیلئے اِنٹرا افغان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ افغان عوام کی امنگوں کے مطابق افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے اور امن مذاکرات کے بعد سکیورٹی اور دوسرے اداروں میں اصلاحات پربھی اتفاق کیا گیا ۔افغانستان میں غیرملکی مداخلت اورافغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اگلی امن کانفرنس قطرمیں ہوگی ۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا کہ مذاکرات کامیاب رہے اور بیشتر نکات پر ہمارا اتفاق ہوگیا ہے تاہم امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے حتمی تاریخ طے نہ ہوسکی ۔طالبان رہنما نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غیرملکی فوج جلد از جلد افغانستان سے نکل جائے اور امید ہے اگلے مذاکرات میں ہم کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں