Daily Mashriq

شاہ رخ خان 19 سال بعد ایک بار پھر گلوکاری کریں گے

شاہ رخ خان 19 سال بعد ایک بار پھر گلوکاری کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کا آفیشل سانگ گائیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان 19 سال بعد ایک بار پھر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ کنگ خان اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کا آفیشل گاناگائیں گے ۔ بالی ووڈ میوزک کمپوزر بپی لہری نے اس حوالے سے بتایا کہ اس گانے کا ٹائٹل ’’ایوری باڈی جسٹ رن رن رن‘‘ہے جو ٹیم کے پہلے گانے ’’کربو، لڑبو، جیتبو‘‘سے مشابہ ہے۔

بپی لہری کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ابتدا میں گاناگانے کے لیے تیار نہیں تھے لیکن میں نے انہیں کہا کہ وہ یہ کرسکتے ہیں اس گانے کو بپی لہری اور ان کے بیٹے بپا نے تیار کیا ہے۔ لہری نے انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی آواز میں گانا ستمبر میں ریکارڈ کرچکے تھے لیکن کنگ خان چاہتے تھے کہ اسے آئی پی ایل سے قبل ریلیز کیاجائے۔ لہری نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کی آواز میں ریکارڈ کیاگیا گانا  پچھلے گانے سے زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 19 برس قبل فلم’’جوش‘‘کے گانے’’اپن بولا‘‘میں اپنی آواز کا جادو جگایاتھا۔

متعلقہ خبریں