Daily Mashriq

پروفیسرسلمان حیدر کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں، چوہدری نثار

پروفیسرسلمان حیدر کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں، چوہدری نثار

ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ نے پروفیسر سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اُن کی جلد از جلد باحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ پروفیسر سلمان حیدر کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے اور ہر اس کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بازیابی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت لی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انہیں جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔

متعلقہ خبریں