Daily Mashriq

شام، ترک سرحد کے قریب دھماکا، 43 افراد ہلاک

شام، ترک سرحد کے قریب دھماکا، 43 افراد ہلاک

ڈیسک: ترک سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں بم دھماکے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق دھماکا ایک مصروف بازار میں ہوا جس میں درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شام کی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکا شام کے شمالی شہر اعزاز میں ایک کورٹ ہاؤس کے سامنے ہوا اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد عام شہری ہیں جبکہ درجنوں افراد کے زخم شدید نوعیت کے ہیں۔

یہ شہر ترک سرحد کے قریب واقع ہے اور باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔

حلب میڈیا سینٹر کے رکن اور علاقہ مکین نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا آئل یا پانی کے ٹینکر کے ذریعے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں