Daily Mashriq

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بگسار سیکٹر میں شہر آبادی کو بلااشتعال نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں، شہید ہونے والے شہری کی شناخت 26 سالہ عظیم کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو موثر جواب دیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی میں بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

متعلقہ خبریں