Daily Mashriq


زرداری، فریال اور مراد شاہ کے جیل جانے کا بہت امکان،وزیر اطلاعات

زرداری، فریال اور مراد شاہ کے جیل جانے کا بہت امکان،وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک: ای سی ایل میں کردار کی بنیاد پر نام آتا ہے،وزیراعلیٰ کا کرپشن میں نام آنا باعث شرمندگی ہے،وزیر اطلاعات فواد چودھری۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تکمیل کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی کا نام ای سی ایل میں عہدوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے ڈالے جاتے ہیں اور وزیراعلیٰ کا اتنی گھناؤنی کرپشن میں نام آنا باعث شرمندگی ہے، جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں مراد علی شاہ کا نام سامنے آیا اور پی ٹی آئی مراد علی شاہ سے استعفیٰ کے مطالبے پر قائم ہے جب کہ اومنی گروپ کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں سارے ڈاکیومنٹس بول رہے ہیں، مجھے لگتا ہے جس طرح نواز شریف کی سیاست ختم ہوئی، اسی طرح زرداری کی ختم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول پر الزامات بینفشری کی حد تک ہے، بنیادی ملزمان آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ ہیں ان تینوں کا بچنا مشکل ہے، بلاول کو اپنی سیاست کرنے کا حق ہے۔

متعلقہ خبریں