Daily Mashriq

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی تنا ؤمیں اضافے کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین پرزوردیاکہ وہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے خاتمے کے لئے ضبط وتحمل کامظاہرہ کریں۔

جنگوں کے تباہ کن نتائج کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگوں سے گریز ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ جنگوں سے خوفناک انسانی مصائب پیدا ہوتے ہیں اور عام آدمی کو ان کی بھاری قیمت اداکرناپڑتی ہے۔

اُدھرامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزسے ٹیلی فون پر مشرق وسطیٰ اور وینزویلاکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاہے۔

متعلقہ خبریں