Daily Mashriq

عدنان صدیقی کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا

عدنان صدیقی کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ عدنان صدیقی صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ انہیں بہترین انداز میں بانسری بجانی بھی آتی ہے۔

لیکن اب ان کا ایک نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آگیا۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر شیئر کی، جن میں وہ ہارمونیئم بجاتے ہوئے ملی نغمہ ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ گا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو مزاحیہ پروگرام مذاق رات سے بنائی گئی ہے جس میں عدنان صدیقی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اداکار کے مداح بےحد پسند کررہے ہیں جبکہ ان کے ٹیلنٹ کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ 'میں مذاق رات شو کا حصہ بننے کے لیے ایک دن کے لیے لاہور گیا جہاں اس وقت بےحد ٹھنڈ ہورہی ہے، اس مزاحیہ شو کی میزبانی واسع چوہدری کرتے جو نہایت ٹیلنٹڈ ہیں'۔

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ 'میں اپنی بانسری لے کر نہیں گیا تھا تو شو کے دوران جب مجھ سے اسے بجانے کی درخواست کی تو میں نے ہارمونیئم پر پرفارم کیا، سوہنی دھرتی میرا پسندیدہ گانا ہے، جب بھی میں اسے سنتا ہوں تو مجھے اپنے ملک پر اور بھی زیادہ فخر ہوتا'۔

آخر میں اداکار نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ آباد رکھے۔

خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاک جوف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 'اے راہ حق کے شہیدوں' نغمے کی دھن پر بانسری بجائی تھی۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکار اس وقت 'میرے پاس تم ہو' نامی ڈرامے میں کام کررہے ہیں جو انٹرنیٹ پر بےحد مقبول ہورہا ہے۔

اس ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور حرا مانی بھی اہم کردار نبھارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں