Daily Mashriq

بارش سے موسم مزید ٹھنڈا،فش پوائنٹس پر شہریوں کا رش بڑھ گیا

بارش سے موسم مزید ٹھنڈا،فش پوائنٹس پر شہریوں کا رش بڑھ گیا

پشاور(وقائع نگار) ہلکی پلکی بارش کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوا تو شہریوں نے سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے گرم تاثیر رکھنے والے کھانے کی دکانوں کا رخ کر لیا اور ساتھ ہی فش پوائنٹس کی رونقین دوبالا ہو گئیں ۔ پشاور میں اب جگہ جگہ مچھلی کی دکانیں کھل چکی ہیں جہاں پر شہری مختلف طریقوں سے پکائی جانے والی مچھلی کھانا پسند کرتے ہیں اور بہت شوق سے کھاتے ہیں اور اب یہاں پر مچھلی کئی طریقوں سے پکائی جا تی ہے جہا ں پرکوئی گرل فش تو کوئی سیخ مچھلی پسند کرتا ہے اور اب پشاور میں بیشتر مچھلی کی دکانوں پر انگارہ مچھلی بھی پکائی جاتی ہے جس کو بہت پسند کیا جا تا ہے اور انگارہ فش کھانے کیلئے لوگ دور دور سے آتے ہیں انگارہ فش کو منفرد طریقے سے تیار کیا جا تا ہے اور اسے تیا ر کرنے کیلئے لاٹ کی چربی پر مچھلی رکھا جاتا ہے اور اس پر ادرک ، لحسن اور لیموں نچوڑ کرایلومونیم فوئل میں لپیٹ کر 40منٹ تک کوئلوں پر پکایا جا تا ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شہریوں میں مقبول ہو رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں