Daily Mashriq

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

اسلام آباد :ایئر پورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 936 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام محمد اشتیاق ہے اور وہ میانوالی کا رہائشی ہے، ملزم نے منشیات کو کپڑوں میں چھپا رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں