Daily Mashriq

کراچی:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس

کراچی:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی پانچ میچز میں ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش نہ تھی تاہم آخری چار میچز میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ٹیم میں سینئر اور نئے پلئیرز نے اچھی فارمیشن بنائی اورمیں بحیثیت کپتان تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ رن ریٹ کو بہتر کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں تاہم بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔

متعلقہ خبریں