Daily Mashriq

قومی خزانہ لوٹنے والوں سے رقم واپس لینے کا عمل جاری رہے گا،معاون خصوصی

قومی خزانہ لوٹنے والوں سے رقم واپس لینے کا عمل جاری رہے گا،معاون خصوصی

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ویڈیو کی تیاری اوراسے نشر کرنے والے دو پس پردہ کردار مستند جھوٹے ہیں ۔

انہوں نے آج ایک ٹویٹرپیغام میں کہاکہ ایک کردار ایک قاتل اور سرغنہ ہے جبکہ دوسرا کیلبری فونٹ میں جعلسازی کا ماہر ہے انہوں نے کہاکہ یہ کردار بے نامی ٹرانزکشن میں ملوث ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ قومی دولت لوٹنے والوں سے رقم کی وصولی جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ نوازشریف جیل میں ہیں اور مریم نواز کس حیثیت سے سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قومی خزانے کی لوٹ مار کے عادی عناصر کیلئے مشکل ہے کہ وہ اپنی جیبوں سے کچھ خرچ کریں ۔

متعلقہ خبریں