ملتان سلطانز نے ایک بار پھر پشاور زلمی کو پچھاڑدیا

ملتان سلطانز نے ایک بار پھر پشاور زلمی کو پچھاڑدیا

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ تھری میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانزکی ٹیم  نےصہیب مقصود کی جارہحانہ اننگز کی بدولت دبئی میں کھیلے گئے میچ میں مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے ،جس کے جواب میں پشاور زلمی کی تیم 8وکٹوں کے نقصان پرمقررہ 20اوورز میں صرف 164رنز بنا سکی۔

یاد رہے ایونٹ کے پہلے میچ میں بھی پشاور زلمی کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،جس کے باعث شائقین کو توقع تھی کہ پشاورزلمی اس میچ میں ملتان سلطانز سے گزشتہ شکست کا بدلہ ضرور لے گی۔لیکن پی ایس ایل ٹو کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل میں پہلی بار شرکت کرنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو دوسری بار بھی ہرانے میں ناکام رہی۔گزشتہ میچ میں کپتان ڈیرن سیمی کی انجری کے باعث محمد حفیظ نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے لیکن وہ بھی ملتان سلطانز کیخلاف اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں